یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں: جہانگیر ترین
لودھراں (خبر نگار) جہانگیر ترین نے یوسف رضا گیلانی سے رابطے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں -تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل و جان سے محنت کی ہے۔میں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا۔ آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔ علاوہ ازیں جہانگیر ترین اور علی ترین کی JK شوگر ملز کچا کھوہ پہنچے جہاں انہوں نے گنے کے کاشتکاروں سے ملاقات کی اور گنے کی فصل کی کاشت اور پیداوار کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔