ملک بھرمیں علامہ حق نواز ؒ کایوم شہادت منایاگیا

کراچی (نیوز رپورٹر) ملک بھرمیں امیرعزیمت علامہ حق نواز شہیدؒ کایوم شہادت منایاگیاامیرعزیمت علامہ حق نواز شہیدکی خدمات ناقابل فراموش ہیں،وطن عزیرکی تعمیرو ترقی اورتحفظ ناموس اصحاب رسولﷺ کیلئے آپ کی گرانقدرخدمات سنہرے حروفوںسے لکھنے کے قابل ہیں، 22فروری 1992ء میںآپ کوایرانی منصوبہ بندی سے گھر کی دہلیز پر دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کردیا، آج وہ سارے قومی مجرم فل پروف سکیورٹی اورمکمل اعزازکے ساتھ دندناتے پھررہے ہیں،ان خیالات کااظہارمختلف شہروںجھنگ،فیصل آباد ،پشاور ،کوئٹہ، سکھر، اسلام آباد،راولپنڈی سمیت قصرفاروق اعظمؓلاہورمیں سربراہ اہلسنّت والجماعت پاکستان،علامہ محمداحمدلدھیانوی ،صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی اسلام آباد میلوڈی ہوٹل میں ، قائدسندھ علامہ عبداللہ سندھی ودیگر نے خطاب کیا۔