انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے تحت تعزیتی اجلاس
کراچی (نیوز رپورٹر) وفاقی اُردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے تحت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفات پانے والے اساتذہ شعبہ کیمیاء کی ڈاکٹر عفت تواب، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈاکٹر فاروق عزیز و دیگر عمّال اور ان کے وفات پانے والے اہل ِ خانہ کے حق میں دعائے مغفرت کی اور اساتذہ و عمّال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں مرحوم اساتذہ کے واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کا بھی مطالبہ کیاگیا۔انجمن اساتذہ نے جامعہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انتقال کر جانے والے اور ریٹائرڈ اساتذہ و عمال کے واجبات کی ادائیگی کے عمل کو تیز بنایا جائے ۔