لانڈھی‘ کورنگی کے اسکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات
کراچی (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر پرائمری اسکولز کراچی نے لانڈھی اور کورنگی میں اسکولوں کے اچانک دورے کے دوران صفائی ستھرائی نہ ہونے پر ہیڈماسٹرز اور ٹی ای او پر برہمی کا اظہار کیا اور انہوںنے اسکولوں میں صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کیں ، ڈائریکٹر پرائمری نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول لانڈھی نمبر 4 کے ایک کمرے میں چوکیدار کی جانب رہائش استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او پرائمری کورنگی اور ہیڈماسٹر کو انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی گھوسٹ عملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا ڈائریکٹر پرائمری اسکولز کراچی رافیعہ حلیم نے کورنگی میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول چکرا گوٹھ کورنگی ، گورنمنٹ پرائمری اسکول کے ٹی ایس نمبر 21 و دیگر اسکولوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پر ہیڈماسٹرز اور ٹی ای او سے باز پرس کی۔