پیرا میڈیکس حقوق کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں‘ اخلاق احمد خان
کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن گزشتہ 34سال سے نیم طبی عملے کے جائز حقوق کیلئے پر امن جدوجہد کررہی ہے اور ان کے مفادات تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی‘ اللہ نے فرمایا ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، انسانی صحت اور جان کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز انسانیت کی خدمات کے ساتھ ساتھ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات بھی بجا لاتے ہیں، ان کی قدرکی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اخلاق احمد خان نے سول اسپتال کراچی میں34ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر یوسف خان، مراد بلوچ، جاوید انصاری، محمد یاسین، محمد اشفاق ، حافظ محمد عرفان قادری، طارق لغاری، عبدالحلیم سومرو، کریم شاہ، شاہد شفیع و دیگر بھی شریک تھے۔