گلشن ضیاء اور اورنگی کی مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن
کراچی(خبر نگار)پروجیکٹ اورنگی بلدیہ عظمی کراچی نے پیر کے روز خصوصی انسداد تجاوزات مہم میں گلشن ضیاء اور اورنگی کی مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ۔ آپریشن میں مذاحمت سٹی وارڈن کی گاڑی روک کر آپریشن روکنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنادیا گیا۔ پروجیکٹ نے پاکستان بازار اور منگھو پیر تھانے کو ایف آئی آر کے لئے خط لکھ دیا۔ گلشن ضیاء میں ایکسٹرا لینڈ اور غیر قانونی قبضے کئے جا رہے تھے جنہیں مسمار کردیا گیا۔جبکہ جرمن ٹرسٹ کی جگہ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔لینڈ گریبرز نیب اور اداروں کے نام سے قبضہ کی کوشش کر رہے تھے۔ لینڈ گریبرز کو جب گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے عمران بنگش، امتیاز بٹ او ردیگر کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔ جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر اور پولیس کی آمد پر یہ افراد فرار ہوگئے۔ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان ، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات جاوید مصطفی نے خود جا کر کام بند کرادیا اور مذکورہ افراد کے خلاف ایٖف آئی آر درج کرانے کے لئے لینڈ گریبرز کی رپورٹ جمع کرادی۔انسدا تجاوزات کے انسپکٹرز توقیر احمددرباری، منیر اختر، صلاح الدین ، ناصر خان، عابد، آصف جمال، شاہان،عدیل و دیگر نے حصہ لیا ۔