شفیق کالونی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق‘ 2زخمی
کراچی (وقائع نگار)فیڈرل بی انڈسٹریل ایریاکراچی کی شفیق کالونی میںزیر تعمیر عمارت کی چھت گرگئی ،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد معمولی زخمی ہوئے ،گراؤنڈ پلس ٹو کی پرانی عمارت پر تیسری چھت ڈالی جا رہی تھی کہ اچانک حادثہ رونماہوگیاجس کے نتیجے میں رحمت اللہ نامی شخص جاں بحق ہوا جبکہ مالک مکان عطا اللہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے واقعے کیخلاف پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔