پاکستانی سائنس ایک عالمی مددگار اسکالر سے محروم ہوگئی
کراچی (نیوز رپورٹر) جرمنی کے معروف سائنسدان اور ٹیوبن جِنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ولف گینگ فولٹر کی موت سے پاکستان میں سائینس بین
الاقوامی سطح پر ایک ہمدر د ا ور مددگار اسکالر سے محروم ہوگئی ہے، پروفیسر ولف گینگ فولٹر پاکستان قوم کے لئے بے پناہ محبت اور جذبۂ احترام رکھتے تھے، پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر عطا الرحمن، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسرمحمد اقبال چوہدری، پروفیسر عبدالملک، پروفیسر خالد ایم خان، پروفیسر عابد علی اور ٹیوبن جِنگ یونیورسٹی جرمنی کی ڈاکٹر سمبلہ فاروق نے پروفیسر ولف گینگ فولٹر کی یاد میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں پیر کو منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس کے دوران کیا۔