مہنگائی نے عوام کے چہرے سے مسکراہٹ چھین لی : شیخ عبدالرحمن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی رہنما شیخ عبدالرحمن کی رہائش گاہ پر سماجی جماعتوں کے وفد کا ہنگامی اجلاس کیا گیا ۔ اس موقع پر ملک کے موجودہ حالات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے لگام مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں تمام سماجی ویلفیئرز کوغریبوں کے مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ حکومت اور اپوزیشن الزام تراشیوں میں مصروف ہے۔