پاکستان کرکٹ بورڈ ایل سی سی اے گرائونڈ کا چار ج سنبھال لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایل سی سی اے گراونڈ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ایل سی سی اے گراونڈ میں پریکٹس کرنے والی کلبز کو ٹریننگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔پی ایس ایل میچز لاہور شفٹ ہونے پر ایل سی سی اے میں پریکٹس کرنے والے کلبز 23 مارچ تک بند کئے جائیں گے۔نیٹ ایل سی سی اے گراونڈ کو ببل کا حصہ بنانے کے لیے بند کئے جائیں گے۔پی ایس ایل ٹیمیں ایل سی سی اے گراونڈ پر پریکٹس کریں گی۔پی سی بی حکام کلبوں کو متبادل جگہ فراہم کر کے ایل سی سی اے گراونڈ سے نیٹس بند کریں گے۔