’’ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ‘‘نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ’’ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ‘‘نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی زیر نگرانی 22 کھلاڑیوں پر مشتمل’’ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ‘‘21 فروری تا 28 فروری نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کے ہمراہ اجمل خان لودھی اور ظہیر احمد بابر بھی کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ کھلاڑیوں میں حسان امین (ملتان)‘حسان خان (کے پی کے)‘ محمد بکر (گوجرہ)‘ ذیشان بخاری(سوئی گیس)‘ خلیل احمد (پنجاب)‘ اسماعیل خان(کے پی کے)‘قیصر خان(کے پی کے)‘عدنان بلوچ(سندھ)‘محمد حسیب(پنجاب)‘محسن خان(پنجاب) ‘ انیس(گوجرہ)‘حماد علی(پنجاب)‘ عبدالباسط(کوئٹہ)‘دانش شاہ(آرمی)‘ عثمان غنی(واپڈا)‘ علیم عثمان(واپڈا)‘سلطان محمود (کراچی)‘حماد ایاز (کراچی)‘دانیال(کے پی کے)‘حماد علی (نیوی)‘ محسن صابر (نیوی) ‘ عبید اللہ بھٹو( سندھ) کے نام شامل ہیں۔