حکومت گندم کی فی من قیمت2ہزار روپے مقرر کرے: غلام مصطفی وینس
چوک میتلا(نامہ نگار)حکو مت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زرعی لوازمات کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گندم کی فی من قیمت2ہزار روپے ریٹ مقرر کرے شعبہ زراعت سے متعلق لوازمات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن کاشتکاروں کی فصلوں کے ریٹ آج بھی وہی 10سال پرانے ہیں ان خیالات کااظہار صدر انجمن آڑھتیان ساندہ کالونی ملک غلام مصطفی وینس نے گذشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔