سست تیلے کا حملہ گندم کی فصل پر ٹکڑوں کی شکل میں ہوتا ہے: رانا محمد اعجاز
خیرپورسادات (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت علی پور رانا محمد اعجاز نے کہا کہ اس موسم میں گندم کی فصل پر سست تیلے کا حملہ ہو سکتا ہے اسلئے اسکے مربوط انسداد کیلئے کاشتکار اپنی فصلوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں سست تیلے کا حملہ گندم کی فصل پر ٹکڑوں کی شکل میں ہوتا ہے لہذا جیسے ہی اس کا حملہ نظر آئے متاثر کھیت کے پودوں کو رسی سے ہلا کر تیلے کو نیچے گرادیں نہ کہ اس پر کوئی سپرے کریں ۔ زراعت آفیسر محمد اسد اللہ خان نے کہا کہ وہاڑی لیہ اور مظفر گڑھ میں قائم کردہ بیالوجیکل لیبارٹریوں میں ان مفید کیڑوں کی پرورش کی جارہی ہے ان لیبارٹریوں سے مفید کیڑے کاشتکاروں کو مفت فراہم کیے جاتے ہیں بیالوجیکل کنٹرول کے لئے کاشتکار محکمہ زراعت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔