انڈر 16 ون ڈے فائنل ،سنٹرل پنجاب اور ناردرن کے مابین آج کھیلا جائیگا
راولپنڈی (پی پی آئی) گزشتہ سال کی جوائنٹ ونر سنٹرل پنجاب کی ٹیم پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں ناردرن کے مدمقابل آئے گی۔ 5 اوورز پر مشتمل ایونٹ کا فائنل 23 فروری بروز منگل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ سال سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مابین ایونٹ کا فائنل بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کو ایونٹ کا جوائنٹ ونر قرار دیا گیا۔ کے پی کی ٹیم رواں سال 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔فائنل کی فاتح چیمپئن قرار پانے والی ٹیم کوٹرافی کے ساتھ ساتھ 350000 روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔رنرزاپ کو اڑھائی لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں مدمقابل آئیں تو ناردرن کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔