ننکانہ صاحب میں انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوگا
اسلام آباد(پی پی آئی) ننکانہ صاحب انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتارپور راہداری میں بھارت اور پاکستان کے مابین کبڈی کے مقابلوں کیلئے دونوں ممالک کی فیڈریشنز کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں، سابق بھارتی کرکٹر اور سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو عالمی کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور کا کہنا ہے کہ بھا سیف گیمز میں کبڈی مقابلوں کو شامل کیا گیا ہے، آئندہ ایشیا اور کبڈی ورلڈ کپ بھی پاکستان کو الاٹ ہوئے ہیں۔