ایف آئی اے کا نادرادفتر پر چھاپہ ٗ 3 افراد کو حراست میں لے لیا

ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے ملتان کی کاروائی نادرا بوسن روڈ دفتر پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ملزمان میں علی حمزہ اور جہانگیر سمیت تین افراد شامل ہیں۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نادرا کی تصدیقی فارم پر جعلی مہریں لگائی ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔