شاہین آفریدی اچھے آغاز پر شاداں
کراچی (اے پی پی ) لاہور قلندر زکے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا فتح کے ساتھ آغاز کی خوشی ہیاس طرح ٹیم کا مورال بلند ہو جاتا ہے جبکہ راشد خان کے آنے سے بائولنگ لائن مضبوط ہوئی، گزشتہ سیزن کی پرفارمنس سے بہت اعتماد ملاتھا۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ بائولر بننا چاہتے ہیں۔ اس موقع پرپشاور زلمی کے روی بوپارا نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار تھی لیکن کھلاڑی اچھی بیٹنگ نہیں کر سکے۔