سابق خاوند خرچے کے مطالبے پر قتل اور بچے کے اغواء کی دھمکیاں دے رہا ہے: روبینہ بی بی

لیاقت پور(نمائندہ نوائے وقت)چک نمبر 83 عباسیہ کی رہائشی خاتون روبینہ بی پی نے اپنے والد محمد اکرم بلوچ کے ہمراہ بتایا کہ دو سال قبل اسکی شادی شہباز علی آرائیں سے ہوئی ۔کچھ عرصہ بعد ہی اسے طلاق دیدی اسکے خاوند سے اس کا ایک کمسن بیٹا بھی ہے جسکے خرچہ نان و نفقہ کا دعویٰ زیرسماعت ہے۔ اس کا سابقہ شوہر شہباز علی سے قتل اور بچے کے اغوا کی دھمکیاں دیتا رہا ہے گزشتہ روز وہ پیشی بھگت کر واپس گھر جا رہی تھی کہ اڈہ 87 بینک کے قریب شہباز نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ والد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچہ چھیننے کی کوشش کی۔ اسکے بیٹے کو ملزمان سے جان کا خطرہ ہے ۔ اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔