پولیس قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے سے گریزاں ٗ حکام نوٹس لیں: محمد اقبال

میاں چنوں(نامہ نگار) محمد اقبال ولد لال دین سکنہ بستی کبیر سنپال نے پریس کلب میں میڈیا کو بتایاکہ تھانہ تلمبہ میں درج مقدمہ میں نامزد ملزمان کامران، ناصر، مختار ، رمضان،ریاض ،بلال ، ارسلان ،ظفر ،یعقوب ،عدنان اور بہادرکو تاحال پولیس تھانہ تلمبہ نے گرفتار نہیں کیا،متاثرین نے بتایا کہ راستے کے تنازعے پر ملزمان نے مسلح، ڈنڈئوں ، سوٹوں اور کلہاڑیوں کے وار سے خواتین سمیت 10افراد پر بری طرح تشدد کرکے زخمی کیا تھا،جبکہ زخمی عبدالرحمن ایک ہفتہ بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن پولیس مکمل طور پر ملزمان کو ریلیف دے رہی ہے،متاثرین نے بتایا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان بیل پر ہے، مزید تفتیش میرٹ پر ہو گی جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔