خاوند کی وفات کے بعد تایا یتیم بچیوں کی جائیداد پر قابض

محسن وال،میاں چنوں (نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) بورا روڈ محلہ اسلام آباد کی رہائشی خاتون کوثر بی بی زوجہ شفیق احمد ناصر نے کہا ہے میں بیوہ ہوں میرا شوہر محمد شفیق احمد ناصر چھ سال پہلے وفات ہو چکے تھے۔ میری تین بیٹیاں ہیں۔ شوہر کا بڑا بھائی تنویر احمد ناصر مجھ سے میرے شوہر کا وراثتی حق بھی چھیننا چاہتا ہے اور مجھے اور میری بچیوں کو اذیت کا نشانہ بناتا ہے۔حالانکہ کہ وراثتی حق میں میرے اور میری بچیوں کے نام جائیداد وارثتی تقسیمِ میں بھی ہو چکی ۔ اسکے باوجود بھی وہ مجھے دباؤ ڈالتا ہے ۔کوثر بی بی نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے داد رسی کی اپیل کی ہے ۔