مرضی سے شادی کرنے پر والدین اور سسرالی جان کے دشمن بن گئے : بیوہ رخسانہ مائی

احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار) جبری شادی سے بغاوت کرنیوالی بیوہ رخسانہ مائی دختر محمد اقبال نے کہا ہے کہ میں خود مختیار عاقلہ بالغہ خاتون ہوں اور میرے خاوند عمر حیات کا 7 اپریل 2017 کو انتقال ہو گیا جس سے میرے 2بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔ والدین اور سسرال والے زبردستی میری شادی ایک بوڑھے شخص سے کرنے کے درپے ہیں۔میں محمد اجمل ولد اللہ ڈتہ لنگڑیان سے شادی و نکاح کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سسرالی رشتہ دار مجھے جان سے مارنے کے درپے ہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔