سرائے سدھو: مشکوک موٹر سائیکل سوار سے ناجائز اسلحہ برآمد

سرائے سدھو(نامہ نگار) گزشتہ روز پولیس چوکی فاضل شاہ کے انچارج شفقت حسین نے دوران گشت پل کھجی والا پر مشکوک موٹر سائیکل سوار جوکہ ہنڈا 125پر سوار تھا کو روکا اور تلاشی لی تو اسکے قبضہ سے رائفل 44 بور مع گولیاں برآمد کرلیں جسے کھول کر کپڑے میں لپیٹ کر اس نے کاندھے پر لٹکایا ہوا تھا جسکی ملکیت کا وہ کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا دریافت کرنے پر اس نے اپنا نام ثمر عباس قوم کلاسن سکنہ فاضل شاہ بتایا ۔