مظفرگڑھ:2 مبینہ بکری چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
مظفرگڑھ(نامہ نگار) سلطان کالونی کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مبینہ بکری چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،پکڑے جانے والے مبینہ چوروں کی موقع پر شہریوں نے تھپڑوں اور مکوں کے ذریعے خوب درگت بنائی۔بعدازاں دونوں مبینہ چوروں کو تھانہ سنانواں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔