ڈیرہ :کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سربمہر ٗ گرانفروشی پر متعدد کو جرمانے
ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سربمہر جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو آٹھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔انہوں نے آٹا کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے فلور ملز کا بھی دورہ کیا۔سرکاری کوٹہ کے تحت آٹا کی تیاری،پیکنگ،آٹا سیل پوائنٹس پر دستیابی اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا۔