محسن وال:انتظامیہ نے 2غیر قانونی پمپ اور ایک آئل ایجنسی کو سیل کر دیا
محسن وال ،میاں چنوں( نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم اور چیف آفیسر بلدیہ خداداد تارڑ نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گاؤں 121 پندرہ ایل اور گاؤں 122 پندرہ ایل میں غیر قانونی 2 پٹرول پمپس اور ایک غیر قانونی آئل ایجنسی کو سیل کردیا، جبکہ بعد میں 121 پندرہ ایل والے پمپ کو ڈی سیل کردیا گیا۔