حاصل پور : اوباش کی خاتون سے زیادتی ٗ دوشیزہ اغواء ٗ دوموٹر سائیکلیں چوری
حاصل پور(نامہ نگار)چک 452/6-R کی رہائشی شاہدہ بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ والدہ کو ملنے نواحی گائوں 190مراد جا رہی تھی کہ راستہ میں موٹرسائیکل سوار عرفان نامی کیساتھ بیٹھ گئی۔ راستہ میں موٹرسائیکل سوار نے اسلحہ کی نوک پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر فصلوں میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کی ۔ ڈسپوزل روڈ سے محمد آصف کا موٹرسائیکل گھر کے باہر سے جبکہ وقار حسین بستی جٹاں والی اولڈ حاصل پور کے رہائشی کا بھی موٹرسائیکل نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے ۔ زرگر جیولر حاصل پور کا ملازم ابوبکر دوکان سے تقریبا 115گرام سونا مالیتی 11لاکھ روپے چوری کر کے دوسرے دوکاندار زرگر کو فروخت کر دیا۔ نامعلوم چور 12فورڈ واہ کے رہائشی نذیر عباسی زمیندار کے مال مویشی ایک بیل اور 2کٹے لے گئے ۔