لوئر آرڈر میں کھیلنے سے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہیں مل سکا، محمد رضوان
کراچی(سپورٹس ڈیسک) محمد رضوان نے کامیابی کا کریڈٹ کوچز کو دیتے ہوئے کہا کہ لوئر آرڈر میں کھیلنے سے صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع نہیں مل سکا۔ ماضی میں لوئر آرڈر میں کھیلنے کی وجہ سے مجھے صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع نہیں مل سکا، کبھی تو نمبر 10 پر بھی بھیجا گیا۔ اسلئے میرے اسٹرائیک ریٹ کی بات ہوتی رہی، بولنگ کوچ وقار یونس ہمیشہ کہتے کہ میں ٹاپ آرڈر کا بیٹسمین ہوں، ہیڈ کوچ مصباج نے اعتماد کیا اور مجھے موقع دیا، اللہ تعالیٰ نے عزت رکھی۔