انٹر ڈویژن اوپن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹرائلز 25 فروری سے شروع ہونگے
ملتان ( نیوز رپورٹر)1تا 3 مارچ سے لاہور میں ہونیوالی فرسٹ قائداعظم انٹر ڈویژن اوپن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ملتان ڈویژن کی مرد و خواتین کی ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 25 فروری صبح 10 بجے جمنیزیم ملتان میں منعقد ہونگے ۔منتخب کردہ ملتان ڈویژن کی ٹیبل ٹینس ٹیم 28 فروری کوچیمپئن شپ میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہوگی۔