نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 53رنز سے شکست دیدی
ملتان(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 53رنز سے شکست دیدی۔ 184رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم17.3اوورز میں 131پر ڈھیر ٗکون وے مین آف دی میچ قرارپائے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے۔ ولیم سن 12 ٗ کان وے دس چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 99 بنائے۔ فلپس نے30 اور جیمی نیشم نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے کینگرو ٹیم17.3اوورز میں 131رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ بلے باز وائیڈ 12 ٗ مچل ماش 45 ٗ رچرڈ سن 11 اور ایڈم زیمپا 13 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ سودی نے چار ٗ ٹرینٹ بولٹ اور سئوتھی نے دو ٗ دو جبکہ سینیٹر اور جیمرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔