الممتاز کلب 321 نے ینگ سٹار دنیا پور کو 2 رنز سے شکست دیدی
دوکوٹہ ( نا مہ نگار ) پہلا اظہر عظیم میموریل ٹورنامنٹ کا ابتدائی پری کوارٹر فائنل میچ الممتاز کلب 321اور ینگ سٹار کلب دنیا پور کی ٹیموں کے درمیان ہوا الممتاز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 15رنز پر ہی اپنی بڑی تین وکٹیں گنوا دیں۔ مولوی آصف کے شاندار 60وسیم اصغر کے ذمہ دارانہ 40اور آخر میں رفاقت علی اور وسیم شہزاد کے چھکوں کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 206رنز کو مجموعہ ترتیب دیا جواب میں ینگ سٹا ر کلب کی ٹیم کا آغاز جار حانہ تھا رئیس گجر نے ون مین شو کرتے ہوئے 90رنز بنائے اور 204رنز پر ڈھیر ہو گئے ۔مولوی آصف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔