نواب مشتاق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچز کے فیصلے ہوئے
قصبہ گورمانی (نمائندہ نوائے وقت) نواب مشتاق احمد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچز کے فیصلے ہوئیجو کہ پہلا میچ ناصر شہید کرکٹ کلب کوٹ ادو نے جیت لیا جبکہ دوسرا میچ مہر الیون کرکٹ کلب سنانواں نے جیت کر اپنے نام کیا۔ پہلا انعام ایک لاکھ روپے‘ دوسرا انعام پچاس ہزار روپے جبکہ بیسٹ باؤلر اور بیسٹ بیٹسمین دس دس ہزار روپے ہوگا۔