وزیر اعظم پورٹل پر عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کر رہے، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعظم کے پورٹل پر ملنے والی عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کر رہے ہیں پی ایم ڈی یو پورٹل پر مختلف نوعیت کی98فیصد شکایات کا فوری حل کرنے پر عوامی حلقوں نے بھی پولیس کو سراہا ہے یہ بات آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے سنٹرل پولیس آفس سمیت مختلف ڈویژنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اب تک 19067 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 18692شکایات کو حل کر دیا گیا مجموعی طور پرحل ہونے والی شکایات کی شرح 98فیصد رہی ،جبکہ 330شکایات پر کام جاری ہے جو شکایات موصول ہوئیں ان میں سنٹرل پولیس آفس کو 3902،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کو419،ڈی جی سیف سٹی کو 104،ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویڑن کو 52شکایات موصول ہوئیں جنہیںحل کردیا گیاشکایات حل کرنے کی شرح 100فیصد رہی اسی طرح ڈی آئی جی آپریشنز کو موصول ہونے والے 10851 شکایات میں10505شکایات کو حل کر لیا گیا جس کی شرح 96فیصد رہی ،ایس ایس پی ٹریفک کو موصول ہونے والی 3739،شکایات میں سے 3714کو حل کر لیا گیاشکایات کے ازالے کی شرح 99فیصد رہی ان کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا سیل پر جس میں ٹویٹر،فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔