سینیئر صحافی نوازرضا اور طارق محمود سمیر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی )روزنامہ نوائے وقت کے سابق چیف رپورٹر،پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس(دستور)کے صدر نوازرضا اور آئی این پی کے ایڈیٹر طارق محمود سمیر کی والدہ محترمہ کی وفات پر سیاسی،سماجی حلقوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مصریال میں انکے گھر جا کر تعزیت کی ،دعائے مغفرت کرنیوالوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مشاہد حسین سید ،عرفان صدیقی ،سینیٹر جاوید عباسی،سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم ،مسلم لیگی رہنماء راحت مسعود قدوسی ،پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر امتیاز رانجھا ،مسلم لیگ ق راولپنڈی کے صدر زبیر احمد خان،بیگم طاہرہ اورنگزیب،چوہدری بابر ایم این اے ،سابق ایم این اے رانا نذیر،جاوید مغل،آزاد جموں کشمیر کو نسل کے رکن عبدالخالق وصی ،سابق چیئر مین نیب چوہدری قمر زمان ،ڈاکٹر جمال ناصر ،ٹیکسلا سے زوار اعوان شامل تھے ،مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین ،سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کیا ،دریں اثناء قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے پی ایف یوجے کے صدر سینئرصحافی حاجی محمدنوازرضاکی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی افسو س کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔