ٹکا خان کی زیر صدارت اخبار فروش یونین لاہور کا اجلاس
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) چوہدری نذیر احمد مرحوم اور دیگر اخبار فروش مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین لاہور محمد الیاس نے یونین کی کارکردگی بارے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ملک تنویر احمد سیکرٹری فنانس نے آمدن و اخراجات کا سالانہ حساب پیش کیا ۔مجلس عاملہ نے اس کی منظوری دیدی حساب پیش ہونے کے بعد چوہدری خلیق احمد سلطان تنولی ذوالفقار احمد لون چوہدری عاشق علی محمد الیاس جنرل سیکرٹری ملک امتیاز احمد اعوان صدر اخبار فروش یونین لاہور اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے بھی خطاب کیا صدر اخبار فروش یونین لاہو ر نے الیکشن بورڈ کے ممبران کے نام پیش کئے،1ذوالفقار احمدلون، چیئرمین الیکشن بورڈ، چوہدری عاشق علی جنرل سیکرٹری الیکشن بورڈ، چوہدری جاوید اقبال ممبران الیکشن بورڈ، کاشف ارشد ممبرالیکشن بورڈ،سلطان احمد (کینٹ)ممبر الیکشن بورڈ،محمد آصف ممبر الیکشن بورڈ،سید ماجد رضا نقوی ممبر الیکشن بورڈ،سلاورتنولی ممبر الیکشن بورڈ ، حیدر علی چشتی ممبرالیکشن بورڈ،فواد احمد لون،ممبر الیکشن بورڈاجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لاہور کے علاوہ آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے 6 عدد ممبران بھی الیکشن بورڈ میں شامل ہو ں گے۔