ڈکیتی اور رہزنی میں ملوث سید آغا افغانی گینگ کے تین ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ واہ کینٹ نے ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سید آغا افغانی گینگ کے تین ملزمان گرفتارکرلئے ڈی ایس پی طاہر کاظمی نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے ملزمان سید آغا، عالم خان اور حیات خان سے مسروقہ رقم 52ہزار500 روپے، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ تین پستول معہ ایمونیشن برآمدکرلئے ۔