گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 35 سالہ شخص40 فیصد جھلس گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چکلالہ سکیم تھری ڈھوک کالا خان میں واقع گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی 35 سالہ گلفراز ولد گلزار آگ کی زد میں آنے سے40 فیصد جھلس گیا ریسکیو11122 کو اطلاع دی گئی کہ ٹیوب ویل والے روڈ پر گھر میں آگ لگی ہوئی ہے جہاں ریسکیو اور فائربریگیڈ ٹیمیں پہنچ گئی ریسکیو1122 نے جھلسنے والے شخص کو برن سینٹر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا ۔