قتل اور اقدام قتل کے دو مقدمات میں9 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے دو مقدمات میں9 ملزمان گرفتارکرلئے تھانہ نصیرآبادنے مرکزی ملزم سمیت شہباز، تیمور اور بلال کو دس روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چاکرہ کے علاقے میں ایک شخص کو قتل جبکہ دو خواتین سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا تھاتھانہ صادق آباد نے شادی کی تقریب میںنوجوان عاصم کے قتل کیس میں چھ ملزمان نعمان، نقاش، سید علی رضا، محمد عمیر، محمد احسن اورمحمد صدیق کو گرفتار کرلیا ملزمان سے چارپستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔