Waqt News
Tuesday | March 09, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • شاہ سلمان کی حج وعمرہ سیکٹر میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے مراعاتی پیکجز کی منظوری
  • فیصل واؤڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر
  • ایک بار پھر حق اور سچ پر کھڑے عمران خان کی فتح ہوگی: فردوس عاشق اعوان
  • جنہیں چور کہا جا رہا ہے لوگوں نے انہیں ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا: مصطفیٰ کمال
  • مرکز میں بدترین ناکامی کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن ناکام رہے گی:وزیراعلیٰ  پنجاب 

واسکٹ سے اچکن تک

Feb 23, 2021 5:10 AM, February 23, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
واسکٹ سے اچکن تک

گزشتہ ہفتے پی ای سی ایچ ایس(کراچی)میںفیروزآباد تھانے کے قریب واقع یونین کوآپریٹیو کلب نے ایک مزاحیہ مشاعرے کا اہتمام کیا جس میں کراچی،حیدرآباد اور میرپور خاص کے سینیر مزاح گو تشریف لائے تھے۔کراچی کی ایک شاعرہ بھی شریک بزم تھیں۔چونکہ پاکستان میں کوئی کام میرٹ پر نہیں ہوتا اس لیے مشاعرے کی صدارت کی ذمے داری ہمارے دوست اور مشاعرے کے روح ورواں جناب محمود احمد خان نے بہ اصرارہمیں سونپ دی۔مشاعرے کے اختتام پرہم نے جو خطبۂ صدارت حاضرین کی سماعتوں کی نذرکیا اس میں قارئین کو شریک کررہے ہیں۔ہم نے سب سے پہلے محموداحمد خان،کلب کے صدر معروف تجارتی اور سماجی شخصیت شمیم فرپو اور کلب کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی جنھوں نے اتنے پُر آشوب ماحول میں مزاحیہ مشاعرہ منعقد کرکے یہ پیغام دیا کہ  ع   ’’کرونا‘‘ سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم۔پھرہم نے شعرا کو مبارک باددی کہ وہ کئی گھنٹے کرونا کی چھاتی پرمُونگ دلتے رہے۔ہم نے حاضرین کی ہمت کو بھی سراہا جو تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کلب میں مشاعرہ سننے پہنچے۔ہماراکہنا تھا کہ مشاعرہ بہت اچھا رہا اور ہونا بھی چاہیے تھا،تھانے کے زیرِ سایہ جو منعقد ہوا ہے۔ہم دانشور لوگ ادب میں جموداور ادب کے معیار کی بحثوں میں الجھے رہتے ہیں۔محموداحمد خان نے تھانے کے پڑوس میں مشاعرہ کرکے اس مسئلے کاقابلِ عمل حل تلاش کرلیا ہے۔1970ئ؁ کے عشرے میں (جب پاکستان میں بھی فلمیں بنا کرتی تھیں) تولاہورمیںاس موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا کہ پاکستانی فلموں کا معیار کس طرح بلند کیا جائے؟جیساکہ دستور ہے،طویل مقالات پڑھے گئے اور بڑی دُوراَزکار تجاویز پیش کی گئیںلیکن ایک ’’بہت فاضل ‘‘مقررنے صرف ایک جملہ ادا کیا اور میلہ لُوٹ لیا۔انھوں نے کہا’’پاکستانی فلموں کا معیار بلند کرنے کا واحد طریقہ اب یہ رہ گیا ہے کہ شوٹنگ کیمرے کے بجائے بندوق سے کی جائے۔‘‘صاحب،مجھے یہ مشاعرہ بہت مہنگاپڑا ،یعنی مالی طور پر۔اس کے لیے میں نے اپنی پرسنالیٹی بنانے کی خاطر ایک عدد شیروانی سلوائی ہے اورایک عدد جناح کیپ خریدی ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں۔میں چاہتا تھا کہ میں صدر لگوں...لوگ مجھے سیلیکٹڈ صدر نہ کہیں۔میں نے سب سے پہلے 26اپریل1991ئ؁ کو ایک مزاحیہ مشاعرے کی صدارت کی تھی جس میں حضرتِ دلاور فگارمہمانِ خصوصی تھے۔یہ مشاعرہ منشیات کے خلاف برسرِ پیکار ایک مجاہد ڈاکٹر سلیم اعظم کی ’’پاکستان سوسائٹی‘‘ کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر سلیم اعظم کے والد جناب اعظم کریوی(مرحوم) اردو کے کلاسیکی افسانوی ادب کا ایک نہایت معتبر نام ہے۔میں صدارت کے لیے بڑی مشکل سے راضی ہوا تھااور اس کی ایک ٹیکنیکل وجہ تھی۔وہ یہ کہ میں کسی بھی زاویے سے صدر نظر نہیں آتا(نہ پہلے ،نہ اب)۔عمر بھی اُس وقت اتنی زیادہ نہیں تھی اور جسامت آج کے مقابلے میں حقیر تر تھی۔جب ڈاکٹر سلیم اعظم، بضد رہے تو اپنی پرسنالیٹی کے فروغ کی غرض سے میں نے ایک واسکٹ سلوائی کیونکہ شیروانی اُس وقت’’افورڈ‘‘نہیں کرسکتا تھا۔وہاں میں نے ایک مضمون پڑھا جس کا عنوان تھا__’’صدر کی صدری‘‘۔پرسنالیٹی بنانے کا گُر مجھے سابقہ مشرقی پاکستان کی فلم’’تلاش‘‘ سے معلوم ہوا تھا۔اُس فلم کے ہیرورحمن کا ایک دبلا پتلا اور پست قامت کامیڈین دوست ہوتا ہے جو ایک بغیر آستینوں کے بنیان اور تہمد میں ملبوس رہتا ہے لیکن ہاتھ میں اپنے قد سے بڑے سائز کی چھڑی رکھتا ہے۔ایک مرتبہ اُس کادوست یعنی ہیرو اُس سے پوچھتا ہے’’یار،تُو ہر وقت یہ چھڑی اپنے ہاتھ میںکیوں رکھتا ہے؟‘‘کامیڈین بڑے اسٹائل سے جواب دیتا ہے’’بس یوں ہی ذرا پرسنالیٹی بنا نے کے لیے۔‘‘آج جب میں اس حلیے میں گھر سے نکل رہا تھا (جس میں آپ مجھے پہلی بار دیکھ رہے ہیں)تو بیگم نے کہا’’پورے صدر بنو۔ایک چیز رہ گئی ہے۔‘‘یہ کہہ کر انھوں نے پان کا بیڑہ میری طرف بڑھا دیا۔میں نے اُن سے کہا’’پان تومیں محمود خان سے لے لوں گا،آپ میری طرف سے آج یہ ایک اضافی کھالیں۔مجھے اس کا احساس ہی تقویت بخشتا رہے گا۔‘‘یہاںآتے وقت میں سوچ رہا تھا کہ شاعروں کے معاشی حالات دگرگوں ہیں۔شاعری میں پیسہ نہیں اور شایداسی لیے بعض شعرا اس پر کماحقٗہ محنت نہیں کرتے۔ایک صاحب اپنی تازہ ترین غزل لے کر ایک ایڈیٹر سے ملے۔ایڈیٹر نے غزل پر ایک نظر ڈال کرکہا’’آپ کی رائٹنگ عجیب ہے،ایک لفظ بھی نہیں پڑھا جارہا۔آپ اسے کمپوز نہیں کرسکتے؟‘‘شاعر نے تُرکی بہ تُرکی جواب دیا’’ایڈیٹر صاحب،اگر میں کمپوزنگ جانتا تو اسے اپنے ہاتھ سے لکھنے میں وقت کیوں برباد کرتا؟‘‘یہ واقعہ آپ نے بھی سُنا ہوگا کہ دو دوست بہت عرصے بعد ایک تقریب میں ملے۔ایک نے دوسرے سے پوچھا’’تمھارے بیٹے آج کل کیا کررہے ہیں؟‘‘دوسرے نے جواب دیا ’’ماشائَ اﷲبڑا بیٹا ایک مشہور افسانہ 

وزیر اعظم کے خود اعتماد کا ووٹ لینے کی آئین میں جگہ نہیں: شاہد خاقان

نگار ہے۔اُس کی چوتھی کتاب حال ہی میں شائع ہوئی ہیں۔منجھلا معروف شاعر ہے جو پانچ مجموعے لاچکا ہے۔ان دونوں کے باعث معاشرے میںمیری بہت عزت ہے۔یہ کہہ کر وہ خاموش ہوگئے تو پہلے نے پوچھا ’’تم نے چھوٹے بیٹے کے بارے میں نہیں بتایا کہ وہ کیا کررہا ہے؟‘‘وہ صاحب جھینپتے ہوئے بولے ’’کچھ نہ پوچھویار__اُس نے میری لٹیا ڈبودی ہے...کم بخت رکشہ چلاتا ہے۔‘‘پہلے نے مشورہ دیا’’تو نکالو اُسے گھر سے۔‘‘انھوں نے جواب دیا’’ کیسے نکال دوں__گھر بھی تو وہی چلاتا ہے۔‘‘یقین جانیے یہ صورتِ حال بین الاقوامی ہے۔میں نے ایک کتاب میں پڑھا کہ نامور فرانسیسی شاعرسینٹ فوئکس (Saint Foix)ایک حجام کی دکان پر شیو بنوارہاتھا کہ اُس کا ایک قرض خواہ وہاں آگیا اور اُس سے بدتمیزی کرنے لگا۔ فوئکس نے اُس سے کہا’’کیا تم مجھے شیو کرانے کی مہلت دو گے؟‘‘وہ شخص راضی ہوگیا۔فوئکس نے حجام اور دوسرے لوگوں کو اس زبانی معاہدے پرگواہ بنایا اور پھر اپنے آدھے چہرے پر لگے صابن کوتولیے سے صاف کرکے باہر نکل گیا۔اُس نے زندگی بھر کے لیے ڈاڑھی رکھ لی۔بات معیار کی ہورہی تھی۔ ایک نو آموز شاعر نے اپنی نظم ڈاک سے کسی ادبی جریدے میں بھیجی۔نظم کا عنوان تھا’’میں کیوں زندہ ہوں؟‘‘کچھ عرصے بعد اُس نے ایڈیٹر کو فون کرکے دریافت کیا کہ میری نظم’’میں کیوں زندہ ہوں؟‘‘کا کیا بنا؟ایڈیٹر نے جواب دیا’’تم اس لیے زندہ ہو کہ تم نے وہ نظم ڈاک سے بھیجی تھی۔‘‘سامعین کرام،کلام کا معیار اُونچا نیچا ہوتا رہتا ہے لیکن اس میںشک نہیں کہ آج اچھی شاعری سننے کو ملی۔تاہم معیار کو اوربلند کرنا ہے تو میں اپنے دوست محمود احمد خان کو مشورہ دوں گا کہ اگلا مشاعرہ رینجرز ہیڈکوارٹر زمیں منعقد کروائیں۔

استاد پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • بھارت : لاک ڈاؤن میں مزید 18 مئی تک توسیع کا اعلان

    May 02, 2020 | 14:07
  • مولانا کا جلسے کی حد تک ساتھ دیا،کارکن مشورہ دیں، کیا ہمیں ...

    Nov 04, 2019 | 21:42
  • آصف علی زرداری کے ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع

    Jul 02, 2019 | 14:41
  • پاکستان نے ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو ڈھیر ...

    Jun 26, 2019 | 23:35
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • شاہ سلمان کی حج وعمرہ سیکٹر میں خدمات انجام دینے والوں کے ...

    Mar 09, 2021 | 11:44
  • فیصل واؤڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر

    Mar 09, 2021 | 11:42
  • ایک بار پھر حق اور سچ پر کھڑے عمران خان کی فتح ہوگی: فردوس ...

    Mar 09, 2021 | 11:29
  • جنہیں چور کہا جا رہا ہے لوگوں نے انہیں ووٹ دے کر اسمبلیوں میں ...

    Mar 09, 2021 | 11:22
  • مرکز میں بدترین ناکامی کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن ناکام ...

    Mar 09, 2021 | 11:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • خطے میں ہلچل مچا دینے والا خط

    Mar 09, 2021
  • اور مسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں نیچی ...

    Mar 09, 2021
  • ’’کٹ‘‘ لگانے کا ماحول اور اندھی نفرت و عقیدت 

    Mar 08, 2021
  •   اپوزیشن کے بغیر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ...

    Mar 07, 2021
  • وزیر اعظم کی اپوزیشن پر لفظی بمباری،مسلسل تسبیح ...

    Mar 07, 2021
  • 1

    اعلان خوش آئند‘ عوام کو اب اسکے حقیقی ثمرات نظر بھی آنے چاہئیں

  • 2

    دہشت گردی کیخلاف  شکنجہ مزید کسنے کی ضرورت

  • 3

    افغانستان میں عبوری حکومت ،  فریقین کی رضامندی ضروری

  • 4

    سکیورٹی ادارے متحرک و فعال ، دہشتگردوں کو منظم ہونے سے بہرصورت روکنا ہے 

  • 5

    حکومت ریلوے حادثات  پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے 

  • 1

    منگل ‘  24رجب المرجب  1442ھ‘  9؍مارچ 2021ء 

  • 2

    پیر ‘  23رجب المرجب  1442ھ‘  8؍مارچ 2021ء 

  • 3

    قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنمائوں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی چڑھائی

  • 4

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 5

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • الیکشن کے فیصلے اورفیٹف کے فیصلے (۲)

    Mar 09, 2021
  • اپوزیشن کی جدوجہد کا اونٹ …

    Mar 09, 2021
  • کیسے کیسے ایسے ویسے ہو گئے۔۔۔۔

    Mar 09, 2021
  • سیکرٹ بیلٹ۔ کہیں ہپ‘ کہیں تھُو

    Mar 09, 2021
  • سیاسی اتار چڑھائو

    Mar 09, 2021
  • پڑھنا لکھنا چھوڑ دیا ہے میرے شہر کے لوگوں نے

    Mar 09, 2021
  • برآمدات اور درآمدات میں توازن کی ضرورت

    Mar 09, 2021
  • کیا یہ صدارتی نظام کیلئے رچایا گیا ڈراماتھا؟

    Mar 09, 2021
  • عورت، عورت، عورت!!!

    Mar 09, 2021
  • سیکرٹ بیلٹنگ کے کاغذی شیر اوپن پولنگ میں ڈھیر

    Mar 09, 2021
  • 1

    کمشنر راولپنڈی کی فوری توجہ چاہیے

  • 2

    پاکستان برائے فروخت کیوں

  • 3

    گلدستہِ روحانیت کا فیضان 

  • 4

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 5

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    صبر

  • 2

    احساس

  • 3

    جنت کی نعمتیں

  • 4

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 5

    نماز کی تاکید

  • 1

    دوست

  • 2

    کتاب 

  • 3

    یقین

  • 4

    قسم 

  • 5

     خیانت

  • 1

    زمانہ

  • 2

     انسانیت

  • 3

    نغمہ

  • 4

    دعا 

  • 5

    زوالِ

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    ’’کٹ‘‘ لگانے کا ماحول اور اندھی نفرت و عقیدت 

  • 4

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • 5

     آصف زرداری کو سلام!!!!!

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک

  • 2

    مجلس احرار اسلام پاکستان کا ممتاز عالم دین مفتی محمد عثمان کے انتقال پر تعزیت اور ...

  • 3

    فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

  • 4

    پاپائے روم کی عراق کے دورے کے دوران ایلن کردی کے والد سے ملاقات

  • 5

    عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group