ہائیکورٹ حملہ کیس: وکیل شعیف گجر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک کا گھیرائو اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار پیمرا ملازم خالد محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے گرفتار وکیل شعیف گجر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ 3وکلاء کی ضمانت درخواستوں پر تیاری کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرلی گئی۔