شادباغ میں مانسہرہ کے نوجوان نے گلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی
لاہور (نامہ نگار)شاد باغ کے علاقے میں 26 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی ہے۔ مانسہرہ کا رہائشی نوجوان عاقب جاوید لاہور کے علاقے وسن پورہ میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ رثاء کے آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔