علامہ اقبال ایکسپریس نارنگ منڈی میں خوفناک حادثے سے بچ گئی
نارنگ منڈی (نامہ نگار) سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہور کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 10ڈائون نارنگ منڈی کے علاقہ سری رام پورہ اور کوٹ مولچند کے درمیان ٹریک ٹوٹا ہونے کی وجہ سے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ ڈرائیور نے ٹریک ٹوٹا ہوا دیکھ کر ہنگامی بریک لگا کر ٹرین کو المناک حادثہ سے بچا لیا۔ بعدازاں ٹریک کو مرمت کے بعد ٹرین کو گزارا گیا۔ ڈیلی پسنجر ایسوسی ایشن ریلوے کے چیئرمین حافظ عبدالقیوم نے نیا ٹریک بچھانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹریک پر ہزاروں نٹ بولٹ غائب ہیں اور ٹریک چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم ہے جو کسی وقت بھی المناک حادثہ سے دوچار ہو سکتا ہے۔