ٹانک اڈا کی سرکاری بس سٹینڈ سے باہر منتقلی کیخلاف شہری سر اپا احتجاج
ٹانک (نامہ نگار )ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا کی شہر میں سرکاری بس سٹینڈ سے باہر 7 کلو میٹر دور نجی آراضی میں منتقلی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے کشمیر چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا پی ٹی آئی کی حکومت اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے خلاف شدید نعرہ بازی ٹانک اتحاد میں شامل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں وکلا برادری تاجر اور ٹرانسپورٹروں سمیت سینکڑوں شہریوں نے ٹانک اتحاد کے سربراہ حاجی زمان بیٹنی پیر جہانگیر شاہ فضل کریم تتور قذافی محسود شوکت آرمانی غلام شاہی خان اور نبی گل بیٹنی کی قیادت میں ٹانک کے ٹاں ہال گرانڈ میں جمع ہوئے اور وہاں سے احتجاجی ریلی نکالی شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات اور نعرے درج تھے ریلی کے شرکا نے شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے کشمیر چوک پہنچکر دھرنا دیدیا اور جنوبی وزیرستان پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے یہاں "شراب کی بوتل" نامنظور "انصاف حکومت کی ناانصافی" نامنظور "ڈیرہ پولیس مردہ باد" اور "اڈے کی منتقلی" نامنظور کے شدید نعرے لگائے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور اپنے چہیتے کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری اراضی میں قائم اڈے کو وہاں سے 7 کلومیٹر دور اس کی ذاتی اراضی میں منتقل کررہے ہیں جس سے ایک طرف سرکاری خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان ہوگا۔