کیپٹن صفدر کی اشتعال انگیز تقاریر کیس جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سے ریکارڈ طلب
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اشتعال انگیز تقاریر کیس کے خلاف اپیل پر جوڈیشل مجسٹریٹ اور پولیس سے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج مشتاق احمد نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اپیل پر سماعت کی ۔ کیپٹن (ر) صفدر اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلامپورہ پولیس نے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا، بغاوت کا مقدمہ صرف ریاست کی درخواست پر درج ہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ یہاں مادر ملت پر بھی بغاوت کا مقدمہ بنا ،میرے خلاف درج بغاوت کے مقدمہ کا سیاست سے تعلق ہے ،اس مقدمہ کا انتقام سے تعلق ہے ۔