اسامہ ستی قتل کیس،مدعی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری ، جواب طلب
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس میں مدعی مقدمہ ندیم یونس کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔سماعت یکم اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ پولیس نے عبوری چالان ا پیش کیا تھا۔عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے پانچ مارچ کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔