رانا ثنا اللہ کے اکائونٹ میں رقم منتقلی سماعت 25فروری تک ملتوی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے اینٹی نا رکوٹکس کے جواب پر رانا ثنااللہ کے وکلا ء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔ رانا ثنااللہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے بینک اکائونٹس کو منجمد کر دیاگیا اس کیساتھ قومی اسمبلی کے سیلری اکائونٹ کو بھی منجمد کر دیاگیا ۔
عدالت اکائونٹ کو بحال کرنے کا حکم دے۔ اے این ایف کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ رانا ثنا اللہ کے اکائونٹ میں تنخواہ کے علاوہ بھی رقم آئی ہے ،اس پر عدالت نے اکائونٹ میں منتقل ہونے والی رقم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔