کرپشن کے خاتمے کے بغیر گْڈ گورننس ناممکن ہے:ڈی جی اینٹی کرپشن
لاہور (سٹاف رپورٹر)سی سی ایس اڑتالیسویں کامن کے زیر تربیت افسران نے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کیااس موقع پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے زیر تربیت افسران کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پر بریفینگ دی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر گْڈ گورننس ناممکن ہے۔ اینٹی کرپشن بلا امتیاز و بلا تخصیص احتساب پر عمل پیرا ہے ۔میگا کرپشن کے ساتھ چائے پانی کی مد میں چھوٹی کرپشن کا خاتمہ بھی ایک چیلنج ہے۔اس موقع پر زیر تربیت افسران کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کی پچھلے دو سالوں کی پرفارمنس کو بطور کیس سٹڈی پڑھ رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن نے گزشتہ دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔