طالبات کا ایوان قائداعظم کامطالعاتی دورہ
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنمنٹ شہاب الدین گرلز ہائی سکول‘ وحدت روڈ‘ اچھرہ کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا ۔اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج‘ شاد باغ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ چوک یتیم خانہ اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ وحدت کالونی کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد475تھی۔