محکمہ خزانہ پنجاب کا اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں 21 دسمبرتک توسیع کی جاسکتی ہے ۔گزشتہ برس محکمہ داخلہ کی جانب سے مینویل لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کے لیے کی آخری تاریخ 31 دسمبر دی گئی تھی۔ یکم جنوری2021 سے تمام مینویل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے ۔تاہم اب اس کی تاریخ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کواسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن تیز کرنے کے حکم کے ساتھ گاؤں اورمساجد میں اسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن کے اعلانات کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔ذرائع کا کہناتھا کہ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزکرنے سے غیرقانونی اسلحہ کی خریدو فروخت روکی جاسکے گی۔