جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات‘ خاتون سمیت 2افراد جاں بحق‘9زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار ) بھوہیوال کے قریب ویگن نے خاتون کو روند ڈالا ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گئی ۔ منوںآباد کے قریب تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے راہگیر کو ٹکڑ مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا لبانوالہ کے قریب ٹرک اور ویگن کے تصادم میں چار افراد شاہد محمود اور اقبال وغیرہ زخمی ہو گئے ۔