تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے طبی ماہرین نے قرنطینہ کا دورانیہ 14 دن سے بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب قرنطینہ سے کلیئر ہونے والے افراد بھی چند دن بعد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد کی ہلاکت کےبعد صرف چین میں اس وائرس سے مرنےوالوں کی تعداد 2400 سے زیادہ ہو گئی ہے۔چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس سے 630 نئے افراد بھی متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہزار پک پہنچ گئی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024